Add To collaction

11-Apr-2022 لیکھنی کی کہانی -ghazal

آج کے اردوغزل  مقابلے میں شرکت کی لے مندرج ذیل کلام حاضر خدمت ہے 

اس شہر کا مزاج عجیب و غریب تھا 
اتنا ہی وہ رقیب تھا جتنا قریب تھا

ہر گام پر رکاوٹیں پیدا ہویں مگر 
منزل تک آ گییے  یہ ہمارا نصیب تھا 

پھر اسنے رہن رکھدی زبان دشمنوں کے پاس 
وہ وقت کا جو نامی گرامی خطیب تھا 

جس نے ادب کے نام پہ غیرت بھی بیچ دی 
ہم نے سنا ہے شہر کا نامی ادیب تھا 

بیمارئے جنوں کا نہ تھا کوئی بھی علاج 
تھا خود ہی وہ مریض جو اپنا طبیب تھا 

وہ خود غرض تھا اور ہمیں تھا وفا کا پاس 
دو مختلف مزاجوں کا ملنا عجیب تھا 

راشد بلندیاں بھی نہ اسکو بچا سکیں 
بیٹا وہ نوح کا تھا مگر بد نصیب تھا 

راشد مشتاق 

   9
10 Comments

Manzar Ansari

12-Apr-2022 01:05 PM

Good

Reply

عمدہ ماشاء اللہ بہت خوب

Reply

Simran Bhagat

11-Apr-2022 09:47 PM

Nice

Reply

Dr Rashid hasanpuri

12-Apr-2022 10:54 AM

THANKS

Reply

Dr Rashid hasanpuri

12-Apr-2022 10:55 AM

THNAKS

Reply